8 اپریل 2014
وقت اشاعت: 19:28
کوٹری اور قاسم آباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکے ،ٹریک کو جزوی نقصان
جیو نیوز - حیدرآباد… کوٹری میں خورشیدکالونی کے قریب ریلوے ٹریک پردھماکا ہوا ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے سے ریلوے کے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ قاسم آباد میں سحرش نگر کے قریب بھی ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے۔اب تک دونوں دھماکوں کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ،تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔