تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2014
وقت اشاعت: 20:16

کراچی کے جرائم پیشہ عناصر خبردار، کلفٹن تھانے میں آگئیں خاتون تھانے دار

جیو نیوز - کراچی …کراچی کے جرائم پیشہ عناصر خبردار، کلفٹن تھانے میں تعینات ہوگئیں خاتون تھانے دار۔ غزالہ سید کراچی کی تاریخ میں پہلی ایس ایچ او ہیں۔کراچی پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کلفٹن تھانے میں ایس ایچ او کا عہدہ ایک خاتون نے سنبھال لیا۔ پولیس کی با ہمت خاتون افسر غزالہ سید نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ 1994ء سے محکمہ پولیس میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ وویمن پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او رہ چکی ہیں۔ غزالہ سید کا کہنا تھا کہ وہ کراچی میں امن کی بحالی کیلئے اپنی تمام تر پیشہ وارانہ صلاحتیں بروئے کار لائیں گی اور دیگر افسران اور پولیس کے جوانوں سے مل کر شہر کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے بھر پور کوششیں کریں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.