تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2014
وقت اشاعت: 21:4

کراچی:ناگن چورنگی اور گلستانِ جوہر میں دستی بم حملے، 4افراد زخمی

جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقوں نارتھ کراچی اور گلستانِ جوہر میں دستی بم حملے کے دو واقعات میں 4افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان نے دستی بم حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب گلستانِ جوہر کے علاقے میں بھی نامعلوم ملزمان نے ایک گاڑی پر دستی بم سے حملہ کردیا جس میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ دونوں واقعات کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دستی بم حملوں کے بعد ناگن چورنگی اور گلستانِ جوہر میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس واقعات کی تفتیش کر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.