9 اپریل 2014
وقت اشاعت: 1:10
لاڑکانہ کے مختلف علاقوں میں بم حملے،جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس
جیو نیوز - لاڑکانہ…لاڑکانہ شہرکے مختلف علاقوں میں دستی بم حملے ہوئے ہیں،ادھر پولیسکا کہنا ہے کہ دستی بم حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بتایا جاتا ہے کہ یہ حملے بندرروڈ،پاکستان چوک،باکرانی روڈ،پرانی اناج منڈی،وارہ اورنصیرآبادمیں ہوئے ہیں۔اس حوالے سے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔