تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2014
وقت اشاعت: 1:43

پنجاب: اسلحہ لائسنسوں کے اجراء کیلئے کمپیوٹرائزڈ سسٹم تشکیل دیا جائے گا

جیو نیوز - لاہور…پنجاب میں اسلحہ لائسنسوں کے اجراء کا موجودہ نظام تبدیل کر کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم تشکیل دیا جائے گا، اس سلسلے میں صوبائی حکومت اور نادرا نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے۔ دستخط کی تقریب ماڈل ٹاوٴن لاہور میں ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ مرحلہ وار پروگرام کے تحت تمام پرانے اسلحہ لائسنسوں کی جگہ نئے کمپیوٹر چپ والے کارڈز جاری کئے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.