9 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:2
ایکٹنگ کی صلاحیتوں سے مالا ما ل پالتو جانور۔۔۔
جیو نیوز - نیویارک…این جی ٹی…پالتو جانور اپنے مالکوں سے وفاداری نبھانے میں تو مشہور ہوتے ہی ہیں لیکن ایکٹنگ کرنے میں بھی یہ کسی سے کم نہیں۔ویڈیو میں نظر آنے والے ان جانوروں کو ہی دیکھ لیجئے ، ان کے مالک جیسے ہی ہاتھ کے اشارے سے مصنوعی بندوق بنا کران کی جانب فائر کرتے ہیں یہ اتنی مہارت سے مرنے کی اداکاری کرتے ہیں کہ دیکھنے والے ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کے قائل ہو کر رہ جاتے ہیں۔کہیں تو کوئی ڈوگی میاں ایکٹنگ کے شوق میں مبتلا ہیں تو کہیں کسی بی مانو اور میاں مٹھو کی نوٹنکی دیکھنے لائق ہے جن کی شاندار صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے داد تو دینی ہی پڑے گی !