9 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:0
راولپنڈی: پیر ودھائی سبزی منڈی کے قریب دھماکا،5 افراد جاں بحق
جیو نیوز - راولپنڈی…راولپنڈی میں پیر ودھائی سبزی منڈی کے قریب دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔پولیس نے 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔پیر ودھائی سبزی منڈی راولپنڈی اور اسلام آباد کی مشترکہ سبزی و فروٹ منڈی ہے، صبح کے وقت منڈی میں کافی رش ہوتا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ خریداری کیلئے یہاں آتے ہیں۔سبزی منڈی کے قریب سیکورٹی اداروں کے دفاتر بھی واقع ہیں۔