تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2014
وقت اشاعت: 13:18

حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوگئی، اسد عمر

جیو نیوز - اسلام آباد…اسلام آباد سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر کا کہناہے کہ چند ہفتوں میں دہشت گردی کی دوسری کارروائی اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوگئی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دارالحکومت میں اتنا جانی نقصان ناکامی نہیں تو کیا۔انہوں نے کا کہ یہ ان قوتوں کا کام ہے جو نہیں چاہتیں کہ مذاکرات کامیاب ہوں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.