تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2014
وقت اشاعت: 13:34

اسلام آبادسبزی منڈی دھماکا افسوسناک اورقابل مذمت ہے، پروفیسر ابراہیم

جیو نیوز - اسلام آباد…طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ اسلام آبادسبزی منڈی دھماکا انتہائی افسوسناک اورقابل مذمت ہے جبکہ طالبان کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی برقرار ہے۔طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام آبادسبزی منڈی دھماکہ انتہائی افسوسناک اورقابل مذمت ہے،ایسے واقعات کا مقصدمذاکراتی عمل کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی،معلوم نہیں سبزی منڈی کے واقعہ میں کون ملوث ہے۔پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ طالبان کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی کاآخری روز کل ہے۔یہ کہنا درست نہیں کہ طالبان نے جنگ بندی ختم کردی،ہم چاہتے ہیں کہ جنگ بندی مستقل بنیادوں پر ہوجائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.