9 اپریل 2014
وقت اشاعت: 18:15
لاہورہائیکورٹ :سابق ڈی جی حج راوٴ شکیل کی درخواست ضمانت کی سماعت
جیو نیوز - لاہور…لاہورہائیکورٹ میں سابق ڈی جی حج راوٴ شکیل کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔لاہورہائیکورٹ کے 2رکنی بنچ نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے راؤ شکیل کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔عدالت کا کہنا تھا کہ نیب ساڑھے تین سال میں راوٴ شکیل کیخلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکی۔واضح رہے کہ نیب نے راوٴ شکیل کیخلاف حج کوٹے میں گھپلے ، حجاج کیلئے رہائشی عمارتوں کو زیادہ کرائے پر لینے کے الزامات بھی قائم کر رکھے تھے۔ سابق ڈی جی حج راوٴ شکیل نے لاہورہائیکورٹ میں اپنی ضمانت کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی۔