9 اپریل 2014
وقت اشاعت: 22:48
اسلام آباد دھماکا ریموٹ کنڑول ڈیوائس سے ہوا، مختلف شہروں سے کئی افراد زیرحراست
جیو نیوز - اسلام آباد…اسلام آباد دھماکے کو 13گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود دھماکے کی نوعیت پتا نہیں چل سکی، دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا یا اس میں ٹائم ڈیوائس نصب تھی۔ تاہم ذرائع کادعویٰ ہے کہ امکان ہے دھماکا ریموٹ کنڑول ڈیوائس سے کیا گیا، فارنزک اوربم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے بعد دھماکے کا حتمی تعین ہوگا۔ دوسری جانب اسلام آباد دھماکے کی تحقیقات کیلئے پولیس کی 4ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی ٹیمیں ملتان، کبیر والا، بورے والا اور عارف والا پہنچ گئی ہیں۔اسلام آباد پولیس نے عارف والا اور پاکپتن سے 4افراد کو حراست میں لیا ہے، کبیر والا سے بھی ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی جگہ سے 6مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے مشکوک افراد سے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔