10 اپریل 2014
وقت اشاعت: 0:9
وزیراعظم میاں نواز شریف چین پہنچ گئے
جیو نیوز - بیجنگ…وزیراعظم نواز شریف باوٴفورم فار ایشیا میں شرکت کے لیے چین کے شہر سنیا پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم کو چینی حکومت نے دورے کی دعوت دی ہے۔ وہ کل باوٴ فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ سلک روڈ کی بحالی کے موضوع پر سیمینار میں بھی نوازشریف کا کلیدی خطاب ہوگا۔ سیمینار میں چین ، ایران اور قازقستان کے رہنما شرکت کریں گے۔ وزیراعظم نوازشریف کل ہی چین کے وزیراعظم لی کیانگ سے بھی ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات خاص طور پر اقتصادی تعاون اور پاک چین اکنامک کوریڈور میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاک چین وزرائے اعظم کی ملاقات سے دونوں ملکوں کی دوستی اور تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔