تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2014
وقت اشاعت: 0:9

ٹانک اور شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک

جیو نیوز - ٹانک…ضلع ٹانک میں مسلح افراد نے ہوٹل پر فائرنگ کر کے 5افراد کو قتل کردیا جبکہ شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ سے 4افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطا بق ضلع ٹانک کے جنوبی وزیرستان سے ملحقہ علاقے کوٹ خدک میں مسلح افراد نے ایک ہوٹل پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں سے 3کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، جبکہ ایک راہ گیر اور ایک رکشہ ڈرائیور ہے۔ زخمیوں کو ہیڈ کوارٹر اسپتال ٹانک منتقل کردیا گیا۔ ادھر شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.