10 اپریل 2014
وقت اشاعت: 0:9
نواب شاہ میں گرمی کی آمد آمد ،ٹھنڈے مشروبات کی دکانیں سجنا شروع
جیو نیوز - نواب شاہ…چند ماہ سردی رہنے کے بعدا اب نواب شاہ میں گرمی کی آمد آمد ہے موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی شہر میں جگہ جگہ ٹھنڈے مشروبات کی دکانیں سجنا شروع ہوگئی ہیں۔ یہ ہے نواب شاہ جس کاشمار ملک کے گرم ترین شہروں میں ہوتا ہے یہاں سخت گرمیوں میں سورج آگ برساتا ہے اور درجہٴ حرارت 51ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے، کچھ ماہ سردی رہنے کے بعد اب یہاں کا موسم گرم ہونا شروع ہوگیا ہے اور ایسے میں شہری ٹھنڈے مشروبات پی کر موسم کی تبدیلی کا مزہ لے رہے ہیں۔گرمی کی آمد کے ساتھ ہی نواب شاہ کے مختلف علاقوں میں ٹھنڈے مشروبات کی دکانیں سجنا شروع ہوگئی ہیں۔ شہری موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ٹھنڈے مشروبات کی دکانوں کا رخ کررہے ہیں کوئی۔ گنے کا جوس پی رہا ہے تو کوئی ٹھنڈی ٹھنڈی آئسکریم کھا رہا ہے۔ گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا جن بھی بوتل سے باہر نکل آیا ہے، گرمی ابھی آئی نہیں مگر واپڈا کی جانب سے شہر اور دیہات میں بجلی کی گھنٹوں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔نواب شاہ کے شہری چند ماہ ٹھنڈے موسم کا مزہ لینے کے بعد اب گرمیوں کے استقبال کیلئے تیا رہیں۔