تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2014
وقت اشاعت: 0:10

جامعہ پشاور :ڈیوٹی نہ کرنے کی شکایات جانچنے کیلئے بائیو میڑک نظام متعارف

جیو نیوز - پشاور…جامعہ پشاور کا شمار ان بڑے تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے جہاں پر ڈیوٹی نہ کرنے کی شکایات منظر عام پر آتی رہی ہیں۔ لیکن اب ان شکایات کو سائنسی بنیاد پر جانچنے کا بائیو میڑک نظام متعارف کرایا گیا ہے جس کے آغاز پر ہی منفی ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ یہ جامعہ پشاورکا ایڈمن سیکشن ہے یہاں یہ مشین یونہی نہیں لگائی گئی بلکہ یہاں پرملازمین میں سے ان لوگوں کوجو یا تو بروقت کام پر نہیں آتے تھے یا وقت سے پہلے چلے جاتے تھے اوراس عمل کا سارا نقصان تعلیمی نظام کوہورہا تھا۔ جامعہ پشاور کے مختلف مضامین کی تعلیم کے 43شعبے، 17ہاسٹل اوردیگردفاترمیں کل 26سوملازم اور 16ہزار طلبہ ہیں اور ان سب کو وقت کا پابند کرنے اور اپنا کام ٹھیک طریقے سے کرنے کیلئے یہ نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ جی ایس ایم سسٹم کے تحت مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔ جیسے ہی کوئی ملازم حاضری لگاتا ہے اس کمپیوٹر پر رپورٹ آ جاتی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اب ان لوگوں کے بھی شکوے ختم ہوجائیں گے جواپنی ڈیوٹی ٹھیک طریقے سے کرتے اور دھوکا دینے والوں کو دیکھ کرکڑھتے تھے۔ تاہم اس نظام کوابھی سب نے تسلیم بھی نہیں کیا بلکہ وہ جونہیں چاہتے کہ اس پرعمل ہوانہوں نے اپنے تبادلے محفوظ مقامات پرکرانے شروع کردیئے ہیں۔ جامعہ پشاور خیبر پختونخوا کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں وہ پہلی یونی ورسٹی ہے جہاں بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔ اگرچہ اس پر بعض ملازمین کے تحفظات بھی ہیں لیکن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بہت جلد اس نظام کو پوری یونی ورسٹی تک پھیلا دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.