10 اپریل 2014
وقت اشاعت: 0:10
گینز کی تصدیق کے بعد الزامات لگانے والوں کے منہ بند ہوگئے،رانا مشہود
جیو نیوز - لاہور…پنجاب کے وزیرِ کھیل رانا مشہود احمد خاں کاکہنا ہے کہ گینز ورلڈ ریکارڈز کی تصدیق کے بعد پنجاب یوتھ فیسٹیول پرالزامات لگانے والوں کے منہ بند ہو گئے ہیں۔ لاہور سے جاری بیان میں رانا مشہود احمد خان نے کہاکہ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے حوالے سے کسی بھی قسم کے الزامات قطعی بے بنیاد ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ الزامات لگانے والوں کے پاس اگرکوئی ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائیں۔