10 اپریل 2014
وقت اشاعت: 0:41
اسلام آباد: فروٹ منڈی کے اطراف میں سرچ آپریشن، 30 افراد زیر حراست
جیو نیوز - اسلام آباد… اسلام آباد کی فروٹ منڈی کے اطراف میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 30 افراد کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ آپریشن سبزی منڈی کے اطراف، کچی بستیوں، آئی ٹین اورآئی الیون میں کیاگیاہے۔ حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے دھماکے کے متعدد زخمیوں کے بیانات بھی ریکارڈ کرلیے ہیں۔