تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:1

بہاولپور:احمد پور شرقیہ میں مسافر بس الٹ گئی، 15 افراد زخمی

جیو نیوز - بہاولپور…بہاول پور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں 15 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر احمد پور شرقیہ کے علاقے پکی پل کے قریب پیش آیا۔ بس لاہور سے صادق آباد جارہی تھی۔ حادثے میں خواتین سمیت 15افراد زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.