تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:21

تربت میں وزیراعلی کی رہائشگاہ کے قریب ہوٹل پر چھاپہ ،8ملزم گرفتار

جیو نیوز - تربت…بلوچستان کے ضلع تربت میں وزیر اعلی کی رہائشگاہ کے قریب ہوٹل سے بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد کر کے آٹھ مشتبہ افر ا د کو حر ا ست میں لے لیا گیا۔ ڈی پی او تربت بشیر بروہی نے جیو نیوز کو بتایاکہ مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر وزیراعلی کی رہائشگاہ کے قریب واقع ہوٹل پر چھاپہ مارا گیا۔کارروائی میں وہاں موجود آٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ اور ان کے قبضے سے لاکھوں روپے بھی برآمد کر لیے گئے،ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.