10 اپریل 2014
وقت اشاعت: 18:58
اسلام آباد دھماکا، مرنے والوں کے ورثا کو 5-5 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ
جیو نیوز - اسلام آباد…وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے 5 ، 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔گذشتہ روز اسلام آباد فروٹ منڈی میں دھماکے سے 25 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے دیے جائیں گے جبکہ زخمیوں کو فی کس 75 ہزار رو پے امداد دی جائے گی۔