تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2014
وقت اشاعت: 20:1

طالبان کی جنگ بندی کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن

جیو نیوز - کراچی…طالبان کی جانب سے جنگ بندی کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن ہے، طالبان اب تک چالیس دن کی جنگ بندی کرچکے ہیں ، اور اس دوران ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں پر انہوں نے مذمت بھی کی ہے ۔تاہم اسی عرصے میں حکومتی رویے پر طالبان اپنا اعتراض بھی دائر کرچکے ہیں ۔وزیراعظم میاں نواز شریف کی طرف طالبان سے مذآکرات کے اعلان اورپھر حکومت کی جنگ بندی کے بعد طالبان نے بھی مارچ میں جنگ بندی کااعلان کیا ۔طالبان کی یہ جنگ بندی مارچ کا پورا مہینہ رہی ، اس دوران ایف ایٹ کچہری اور دہشت گردی کے دیگر ایک دو واقعات ہوئے ،جن پر طالبان نے لاتعلقی کااظہار کیا ، اور احرار الہند نامی نتظیم نے ذمہ داری قبول کی ۔ جنگ بندی کے اس دور میں حکومتی کمیٹی اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کا صرف ایک ہی دور ہوسکا ۔ جنگ بندی کا ایک مہینہ ختم ہوا تو طالبان نے اس میں مزید دس دن کااضافہ کردیا، تاہم ساتھ ہی یہ اعتراض بھی اٹھایا کہ حکومت کی طرف سے انہیں جنگ بندی کا مثبت جواب نہیں ملا ، جنگ بندی کے دوسرے دورانیے میں حکومت نے طالبان کے انیس قیدی رہا کیے ، تاہم طالبان نے کہا کہ ان کے افراد نہیں نہ ہی حکومت نے انہیں رہا کیے کئے لوگوں کی فہرست دی ہے ، جبکہ دوسری طرف طالبان نے ایک بھی غیر جنگی قیدی رہا نہیں کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.