تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2014
وقت اشاعت: 0:51

اسلام آباد دھماکا، اظہار لاتعلقی کے باوجود طالبان پر شبہ

جیو نیوز - اسلام آباد…طالبان کی جانب سے اسلام آباد فروٹ منڈی دھماکے سے لاتعلقی کے اظہار کے باوجود تفتیشی ادارے اس واقعے میں طالبان کے ملوث ہونے کا شبہ کر رہے ہیں۔ دی نیوز کے رپورٹرعامر میر کی ایک رپورٹ کے مطابق تفتیشی اداروں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فروٹ منڈی دھماکے میں بھی وہی گروپ ملوث تھا جوتین مارچ کو اسلام آباد کچہری حملے میں ملوث تھا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کچہری دھماکے کی ذمہ داری بھی احرار الہند نامی تنظیم نے قبول کی لیکن بعد میں تحقیقات سے یہ نتیجہ نکلا کہ یہ حملہ بھی طالبان ہائی کمانڈ کی ہدایت پرکیا گیا تھا تاکہ حکومت پر دباوٴ ڈالا جاسکے۔ فروٹ منڈی دھماکے کی تحقیقات کرنے والے اداروں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس دھماکے میں طالبان کا مہمند گروپ ملوث ہوسکتا ہے جس کا سربراہ عمرخالد خراسانی ہے۔ ان ذرائع کے مطابق دھماکا مہمند طالبان کے قاری منصور اور مفتی حسن نے کرایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.