تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:14

آئین کی بالا دستی اور قانون کی حاکمیت کیلئے کوشاں رہیں گے؛ چیف جسٹس

جیو نیوز - اسلام آباد…چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ آئین کی بالا دستی اور قانون کی حاکمیت کیلئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اسلام آباد میں جسٹس خلجی عارف کے اعزاز میں الوداعی اعشایئے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قومی سلامتی اور بنیادی حقوق میں توازن کیلئے کوشش کرنا ہو گی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ قانون کی حاکمیت قائم کرنا ہر انسان پر لازم ہے اور ہم تمام ججز آئین کی بالادستی کے لئے کوشاں رہیں گے۔ الوداعی عشایہ میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سمیت سپریم کورٹ کے ججز اور وکلا نے شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.