تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:30

کچھ لوگ پاکستان پر اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتے ہیں؛ حمزہ شہباز

جیو نیوز - لاہور… مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ پاکستان پر اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتے ہیں مگر چند سو یا چند ہزار افراد 19 کروڑ لوگوں سے یہ جنگ نہیں جیت سکتے۔ لاہورکے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل یوتھ فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ پاکستان پر کڑا وقت ہے،قوم کے بیٹے شہید ہوتے اورمائیں روتی ہیں، فوج اور پولیس کے جوان جانوں کے نذرانے پیش کرتے ہیں،یہ جنگ چند سو لوگ نہیں پاکستانی قوم جیتے گی۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ملک میں سیکیورٹی کی صورت حال بہتر ہوگئی ہے،عالمی ریکارڈزکے بارے میں منفی پراپیگنڈہ گنیز بک نے رد کردیا، اوور سیز پاکستانیوں کیلئے بھی اسپورٹس ایونٹ منعقد کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.