11 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:47
کراچی: سرجانی ٹاؤن میں مبینہ مقابلہ، 1ملزم ہلاک
جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک اوراس کاساتھی فرارہوگیا۔ مقابلے کے بعد ناردرن بائی پاس سے 3 مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔ پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران پولیس اورملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرارہو گئے، کارروائی کے دوران نادرن بائی پاس سے ٹرک سمیت اغوا کیے گئے3 افراد کوبازیاب کرالیا گیا، ان میں دوٹرک ڈرائیور حق نواز،امداد علی اور کلینر سعید احمد شامل ہیں۔ پولیس کاکہناہے کہ ملزمان کی تعداد 7 سے 9 کے درمیان تھی۔ مال بردار ٹرک منگھو پیر کے علاقے سے ماربل لے کر بھاولپور جارہا تھا،مقابلے میں مارے گئے ملزم کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔