11 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:11
کراچی:گلشن اقبال مدینہ کالونی میں شرچ آپریشن،15 افراد زیر حراست
جیو نیوز - کراچی …کراچی میں گلشن اقبال کے علاقے مدینہ کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 15 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13 ڈی میں قائم مدینہ کالونی میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اورخارجی راستے بند کرکے گھروں کی تلاشی لی گئی،آپریشن کے دوران 15سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا،کارروائی میں گلشن اقبال ڈویژن پولیس کے ہمراہ ریپڈ ریسپارنس فورس کے اہلکاروں نے بھی حصہ لے لیا، حراست میں لئے گئے مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لئے تھانے منتقل کردیا گیا۔