11 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:48
چینی کمپنیوں کا پاکستان میں بجلی گھر لگانے کے لیے کنسورشیم بنانے کا فیصلہ
جیو نیوز - سنیا …چین میں وزیر اعظم پاکستان نواز شریف سے چینی سرمایہ کاروں کی ملاقات ہوئی ،چین کی کمپنیاں پاکستان میں بجلی گھر لگائیں گی۔چین کے شہر سنیا میں وزیر اعظم نوز شریف اور چینی سرمایہ کاروں کے درمیان ملاقات ہوئی،چینی کمپنیو ں نے پاکستان مین توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے کنسورشیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے،اس سلسلے میں پاکستان ا ور چینی کنسورشیم میں 1320 میگا واٹ کے منصوبے کی دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا،منصوبے کے مطابق چینی کنسورشیم ساہیوال میں چھ سو 60 میگا واٹ کے دو بجلی گھر بنائے گا،منصوبے کا آغاز مئی میں ہوگا جو 2016 میں مکمل ہوگا۔چینی حکومت نے پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا،اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں چینی سرمایہ کروں کے لئے وسیع مواقع ہیں، حکومت چینی سرمایہ کاروں کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی اور منصوبے کی بروقت تکمیل سے معیشت کو فروغ ملے گا۔