11 اپریل 2014
وقت اشاعت: 13:45
متحدہ کی ہائر ایجوکیشن کمیشن میں مستقل چیئر مین کی تقرری نہ ہونے پر گہری تشویش
جیو نیوز - کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ آٹھ ماہ سے ہائر ایجوکیشن کمیشن میں مستقل چیئر مین کی تقرری نہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ہائر ایجو کیشن کمیشن کا کا م ملک میں تعلیمی اداروں کے معیار کو بہتر بنا نا ہے ، لیکن گزشتہ 8ماہ سے اس کے چیئر مین کی تقرری نہ ہو نا تشویش کا باعث ہے۔ حکومت ایچ ای سی جیسے اہم ادارے کو نظر انداز کر رہی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم میاں نواز شریف ، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہائر ایجوکیشن کمیشن میں جلد از جلد مستقل چیئر مین تعینا ت کریں۔