تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:1

مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ نہیں چل سکتے، گورنر پنجاب

جیو نیوز - لاہور…گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں ملوث لوگوں سے متعلق معلومات حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔اسٹیٹ گیسٹ ہاوٴس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ مذاکرات اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے تمام سیاسی جماعتوں کی خواہش ہے کہ طالبان کیخلاف طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔ گورنر چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ حساس ادارے اور فوج سب حکومت کے ساتھ ہیں، ملک کے تمام ادارے بہت اہم ہیں ، امید ہے تمام ادارے اپنی حدود میں رہتے ہوئے اپنا کام کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.