11 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:33
پاراچنار: کالے شیشے والی گاڑیوں کی تلاشی کیلئے آپریشن شروع
جیو نیوز - پاراچنار…قبائلی علاقے پاراچنار میں لیویزحکام نے کالے شیشے والی گاڑیوں اورمشکوک موٹرسائیکلوں کی تلاشی کے لیے آپریشن شروع کردیاہے،پاراچنار میں سیکیورٹی غیر معمولی طور پر سخت کردی گئی ہے اور لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دیرپا امن کیلیے شہر میں مختلف مقامات پر کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے،جب کہ شہر کے داخلی راستوں پر موٹرسائیکل سواروں کی تلاشی بھی لی جارہی ہے،لیویزحکام کے مطابق علاقے میں مکمل امن تک آپریشن جاری رہے گا۔