11 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:33
ملک کو ایک ساتھ کئی طرح کی جنگوں کاسامنا ہے،چیف جسٹس
جیو نیوز - اسلام آباد…چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ ملک کو ایک ساتھ کئی طرح کی جنگوں کاسامنا ہے ،انھوں نے یہ بات جسٹس خلجی عارف کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی، چیف جسٹس نے کہا کہ ہم دہشت گردی اور فرقہ واریت جیسی جنگیں لڑرہے ہیں، ان کے ساتھ نسل کشی، اقلیتوں سے ناانصافی اورخواتین اور بچوں پرمظالم جیسی جنگیں بھی لڑرہے ہیں، یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ملک کے لیے ایک ستون بن جائیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے قومی سلامتی کے نام پر عوام کی آزادی سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔