11 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:33
لاہور: اچھرہ دھماکے کے زخمی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ
جیو نیوز - لاہور…لاہور کے علاقے اچھرہ میں دھماکے سے زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ دوسری جانب پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔اچھرہ میں ایک دکان کے باہر رات گئے زور دار دھماکا ہوا جس سے بارہ افراد زخمی ہو گئے تھے۔ ریسکیو حکام نے زخمیوں کو سروسز اسپتال پہنچایا۔ ڈاکٹروں کے مطابق تمام افراد کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ پولیس نے دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ہے۔ ابھی تک کسی تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔تحقیقاتی ادارے دھماکے کی مختلف پہلووٴں سے تفتیش کر رہے ہیں۔