تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:33

حکومت عمل سے واضح کرے شہری اور دیہی کی کوئی تفریق نہیں، فیصل سبزواری

جیو نیوز - کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ حکومت اپنے عمل سے واضح کرے کہ شہری اور دیہی علاقوں کی کوئی تفریق نہیں، سندھ حکومت آج ایوان میں بے نقاب ہوگئی۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ جنہوں نے دہشت گردوں کو محکموں میں بھرتی کیا ان سے جواب ضرور طلب کریں۔ فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ حکومتی ایم پیز کی ترقیاتی اسکیمیں منظور ہورہی ہیں ،کراچی کے 42 ایم پیز میں صرف 3ایم پیز کے ترقیاتی اسکیمیں منظور کی گئیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری کسی بھی نشاندہی سے تعصب نہیں جھلکتا،پولیس اہل کار بھتہ خوری میں ملوث ہیں ۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ سندھ اسمبلی کوئی اسکول نہیں جہاں ڈپٹی اسپیکر نمائندوں کو خاموش کرائیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.