11 اپریل 2014
وقت اشاعت: 15:37
حکومت سندھ نے افسران کی ترقیوں کی منظوری دے دی
جیو نیوز - کراچی…چیف سیکریٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ کی سربراہی میں صوبائی سلیکشن بورڈ ٹو کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں مختلف کیڈر اور محکموں کے افسران کی گریڈ اٹھارہ سے انیس اور گریڈ سترہ سے اٹھارہ میں ترقی کی منظوری دی گئی۔گریڈاٹھارہ سے انیس میں ایکس پی سی ایس گروپ کے دس افسران کی اور گریڈ سترہ سے اٹھارہ میں 18 افسران کی ترقی کی منظوری دی گئی۔گریڈ انیس میں ترقی پانے والے افسران میں آغا عبد الرحیم ،رشید احمد زرداری،جاوید صبغت اللہ،امتیاز احمد شیخ،خالد محمود شیخ،محمد سجاد حیدر،احمد سلطان کھوسو،فرید احمد جونیجو،عبدالعلیم لاشاری اور گور علی لغاری شامل ہیں۔گریڈ 17 سے 18 کے لئے محکمہ تعلیم کے 584 افسران کو ترقی کی منظوری بھی دے دی گئی۔بورڈ کے اجلاس میں کئی محکموں کے افسران کے کاغذات مکمل نہ ہونے پر ان کی ترقی موخر کردی گئی۔