تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2014
وقت اشاعت: 18:3

سینیٹ،تحفظ پاکستان بل کے خلاف ایم کیو ایم کا اپوزیشن جماعتوں سے رابطے

جیو نیوز - اسلام آباد…سینیٹ میں تحفظ پاکستان بل کی مخالفت کے لیے متحدہ قومی موومنٹ نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ پیپلز پارٹی ، اے این پی اور مسلم لیگ ق نے بھرپور مخالفت کی یقین دہانی کرادی۔ایم کیو ایم کے بیان کے مطابق سینیٹ میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈربابرخان غوری نے اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن ، عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حاجی عدیل اور مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر کامل علی آغا سے ٹیلے فون پر رابطے کیے۔ گفت گو کے دوران تحفظ پاکستان بل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بابر غوری نے کہاکہ یہ بل آمرانہ ، غیرانسانی، خون آشام ، شیطانی اوربے رحم قانون ہے۔ ایم کیوایم اس ظالمانہ قانون کے خلاف ہرسطح پر احتجاج کرے گی۔ سینیٹر اعتزاز احسن، سینیٹر حاجی عدیل اور سینیٹر کامل علی آغا نے ایم کیوایم کے موقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ پاکستان بل کی سینیٹ میں بھرپورمخالفت کی جائے گی اور یہ بل کسی صورت منظور نہیں ہونے دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.