تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2014
وقت اشاعت: 21:16

لاہور: اچھرہ دھماکے کے خلاف تاجروں کا احتجاج،دکانیں بند

جیو نیوز - لاہور…لاہور کے علاقے اچھرہ میں بھتہ نہ دینے پر نامعلوم افراد نے دکان کے باہر دھماکا کر دیا۔ واقعہ کے خلاف اچھرہ کے تاجروں نے ہڑتال کر دی اور فیروز پور روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک جام کر دیا۔ لاہور کے علاقے اچھرہ میں تاجروں نے دھماکے کے خلاف دکانیں بند کر کے شدید احتجاج کیا۔ مشتعل تاجر ریلی کی صورت میں فیروز پور روڈ پہنچے اور رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک جام کر دیا۔ تاجروں نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔متاثرہ تاجر مومن خان کا کہنا تھا کہ اسے بھتہ خوروں نے دھمکیاں دی تھیں،بعض تاجر کہتے ہیں کہ دھماکہ بھتہ نہ دینے کی کارروائی نہیں بلکہ سود کا کاروبار ختم نہ کرنے پر کسی نے ایسا کیا۔پولیس نے اچھرہ میں دھماکے کی جگہ کو شامیانے لگا کر بند کر دیا، اس افسوسناک واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم تفتیشی ٹیموں کو ابھی کوئی کامیابی نہیں ملی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.