تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اپریل 2014
وقت اشاعت: 3:9

لاہور : متروکہ وقف املاک بورڈ کے ٹیچرز نے احتجاجی دھرناختم کردیا

جیو نیوز - لاہور…لاہور میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے اسکولوں کے ٹیچروں کا جاری دھرنا ختم ہو گیا۔متروکہ وقف املاک لاہور کے 5 اسکولوں کے اساتذہ اور ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں چیرنگ کراس مال روڈ پر 3روز قبل دھرنا دیا تھا۔ اساتذہ کے مطالبات میں انہیں مستقل کرنا، رکی ہوئی تنخواہوں کو جاری کرنا اور متروکہ وقف املاک کے دیگر ملازمین کی طرح محکمہ میں ضم کرنا شامل تھے۔ تیسرے روز صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ ان کی تنخواہیں بدھ کے روز جاری کر دی جائے گی اور انہیں جلد کنٹریکٹ لیٹر مل جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.