12 اپریل 2014
وقت اشاعت: 3:26
لیاری :پولیس اور رینجرز کی کارروائی، گینگ وار کا ایک ملزم ہلاک
جیو نیوز - لیاری…لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں گینگ وار کا ایک ملزم ہلاک ہوگیا، لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں پولیس اور رینجرز نے گینگ وار کے ملزمان کی موجود گی اطلاع پر کارروائی کی،جس کے دوران ملزم اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا، جس کی شناخت ارشد کے نام سے ہوئی ہے،پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کا تعلق شیراز کامریڈ گروپ سے ہے،ہلاک ہونے والے ملزم کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔