تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اپریل 2014
وقت اشاعت: 3:58

کراچی میں جس کا جب جی چاہے لوگوں کو مار دیتا ہے،چیف جسٹس

جیو نیوز - اسلام آباد…چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ کراچی میں جس کا جب جی چاہے فائرنگ کرکے لوگوں کو مار دیتا ہے کوئی روکنے والا نہیں، کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبکدوش جج جسٹس خلجی عارف کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار کے عشائیے سے خطاب میں کیا۔جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا کہ معاشرے کے ہر طبقے کو جمہوریت کی مضبوطی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، افراد اپنی ذمہ داریاں نہیں ادا کررہے جس کی وجہ سے معاشرے میں تشدد بڑھ رہا ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کراچی میں جس کا جب جی چاہے لوگوں کو مار دیتا ہے کوئی روکنے والا نہیں، کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اس میں ہونے والی دہشت گردی کسی صورت قابل قبول نہیں، روشنیوں کے شہر کو بہتر بنانے کے لیے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کردار ادا کریں۔اس موقع پر اپنے خطاب میں جسٹس خلجی عارف نے کہا کہ جمہوریت اورعدلیہ کی بالادستی کے لئے اداروں کو اپنی اپنی حدود میں رہنا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.