12 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:9
کراچی: ایڈووکیٹ وقار شاہ کی ہلاکت کے خلاف وکلا کا احتجاج
جیو نیوز - کراچی…گزشتہ روز کراچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایڈوکیٹ سید وقار شاہ کی ہلاکت کے خلاف وکلا نے آج عدالتوں کا بائیکاٹ کر رکھاہے ۔کراچی میں گزشتہ روز مارٹن روڈ پر فائرنگ سے ایڈوکیٹ سید وقار شاہ کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا ،جس کے بعد وکلا نے ایم اے جناح روڈ پر دھرنا دیا ۔آج بھی وکلا ء نے کراچی کی تمام ماتحت عدالتوں کا بائیکاٹ کر رکھاہے۔ وکلا نے مطالبہ کیا ہے،کہ مقتول وکیل کے قاتلوں کو گرفتار اور وکلا کو سیکورٹی فراہم کی جائے اور ان کے خلاف دہشت گردی کے سلسلے کو روکا جائے۔ آج سٹی کورٹ میں کراچی بار کا جنرل باڈی اجلاس ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔