تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:41

مظفر گڑھ :سرکاری اسپتال سے بچے کا اغوا، ڈی ایم ایس، لیبروارڈ عملہ معطل

جیو نیوز - مظفرگڑھ…مظفرگڑھ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے لیبروارڈ سے نوزائیدہ بچے کو نامعلوم خاتون نے اغواء کر لیا ،وارڈ کے تمام سکیورٹی کیمرے خراب ہونے کے باعث خاتون کی شناخت نہ ہو سکی۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مظفرگڑھ سے نامعلوم خاتون گزشتہ روز پیداہونے والے نومولود بچے کو اغواء کر کے لے گئی ،اسپتال کے سکیورٹی کیمرے خراب ہونے کے باعث اغواء کے واقعہ کی ریکارڈنگ بھی نہ ہو سکی ،واقعہ کی اطلاع پر ڈی سی او حافظ شوکت علی ،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اطہر اقبال اور ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال موقع پر پہنچ گئے۔اس موقع پر ڈ ی سی او نے اسپتال کے ایم ایس اور عملے کی سخت سرزنش کی اور غفلت برتنے پر ڈی ایم ایس سمیت لیبروارڈ کے تمام عملے کو معطل کر دیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او نے کہا کہ مسلسل غفلت اور لاپرواہی برتنے پر ایم ایس احمد حسن کے ٹرانسفر کے لیے فوری طور پر سیکرٹری ہیلتھ کو لکھا جا رہا ہے۔انھوں نے واقعے کی انکوائری کے لیے اے سی سجاد حسنین کی سربراہی میں ڈی ایچ او اور ڈی ایس پی سٹی پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جو24گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کرے گی۔اغواء کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں بچے کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.