12 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:14
طالبان کی لڑائی سے مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے ، مولانا یوسف شاہ
جیو نیوز - پشاور…طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ طالبان کے دو چھوٹے گروپوں کے درمیان لڑائی کا مذاکرات پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔ آئندہ دو یا تین روز میں صورت حال واضح ہوجائے گی۔ جیو نیوز سے گفت گو میں مولانا یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ طالبان شوریٰ سے رابطہ ہوگیا ہے۔طالبان کی باہمی لڑائی سے حکومت کے ساتھ مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے۔طالبان سیاسی شوریٰ کے رکن مولانا اعظم طارق کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں آہستہ آہستہ پیش رفت ہورہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے درمیان معمولی لڑائی کو میڈیا نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔دونوں گروپس کے درمیان غلط فہمی دور کردی ہے۔اب کوئی لڑائی نہیں ہوگی۔