12 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:14
قلات میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا
جیو نیوز - قلات …قلات میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔رسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک راہ گیر شدید زخمی ہوگیا،رسکیو رضاکاروں نے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔