تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:14

لاڑکانہ: دیرینہ دشمنی پر2 گروہوں میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک،2 زخمی

جیو نیوز - لاڑکانہ…لاڑکانہ میں باقرانی کے قریب دیرینہ دشمنی پر2 گروہوں میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک،2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق باقرانی کے قریب پرانی دشمنی پر جونیجو برادری کے دوگرہوں میں مسلح تصادم ہوا۔جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک،2 افراد زخمی ہوگئے۔مرنے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں ، دونوں بھائی قتل کے ایک مقدمے کی سماعت کے لئے اپنی گاڑی سے عدالت جارہے تھے۔دونوں گروہوں کے درمیان گزشتہ 10 سال سے زرعی زمین کے سلسلے میں دشمنی جاری ہے ، اور اس میں اب تک مجموعی طور پر دونوں قبائلوں کے 15 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.