تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:30

گوجرانوالہ ؛ایک شخص نے بیوی اور2بیٹیوں کے گلے کاٹ دیئے

جیو نیوز - گوجرانوالہ…گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر بدچلنی کی بنا پر ایک شخص نے اپنی دو جواں سالہ بیٹیوں اور بیوی کو گلے کاٹ دئیے۔تینوں ماں بیٹیاں شدید زخمی ہوگئیں، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ڈی ایچ کیو اسپتال میں شدید زخمی حالت میں آنے نازیہ بی بی نے بتایا کہ اسکے شوہر عبدالحمید نے سونے کے دوران صبح سویرے ہم تینوں ماں بیٹیوں پر تیز دھار آلے سے مارنے کی کوشش کی جب میرے گلے کو کاٹ رہا تھا میری بیٹیاں جاگ گئی جس پر اس نے ان کو بھی شدید زخمی کر دیا خاتون نے بتایا کہ اسکا شوہر نشی ہے اور ان سے اکثر جھگڑتا رہتا ہے دوسری طرف پولیس نے عبدالحمید کو گرفتار کر لیا جس کا کہنا ہے کہ تینوں ماں بیٹیوں کا کردار درست نہیں ہے لوگوں کے طعنوں سے تنگ آکر ایسا کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.