تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اپریل 2014
وقت اشاعت: 18:9

فاٹا میں جرگہ سسٹم کو آزاد ہونا چاہیے،فاروق ستار

جیو نیوز - کراچی…ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ فاٹا میں جرگہ سسٹم کو آزاد ہونا چاہیے مذاکرات کے علاوہ اور بھی آپشن موجود ہیں لیکن کوئی بھی آپشن اختیار کرنے سے قبل عوام کو خودمختار بنانا ضروری ہے،فاٹا سے تعلق رکھنے والی کل جماعتی کمیٹی کے اراکین نے کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر ایم کیو ایم کے راہنماؤں سے ملاقات کی۔اس مو قع پر سابق سینیٹر عبدالرشید نے کہا کہ قبائلی علاقہ جات اور فاٹا پاکستان کا حصہ ہیں۔ایم کیو ایم کے قائد نے فاٹا کے عوام کے حقوق کی کے لیئے جو آواز آٹھائی ہے وہ قابل ستائس ہے۔فاٹا میں مسائل کے حل کے لیئے تمام پارٹیوں کو اختلافات بھلا کر آگے بڑھنا چاہئے۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ فاٹا میں جرگہ سسٹم کو بھی آزاد ہونا چاہیے مذاکرات کے علاوہ اور بھی آپشن موجود ہیں لیکن کوئی بھی آپشن اختیار کرنے سے قبل ے عوام کو خودمختار بنانا ضروری ہے۔فاٹا میں مقامی حکومتیں،انسانی حقوق دیئے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.