تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اپریل 2014
وقت اشاعت: 18:41

دو سے تین دن میں حکومت طالبان مذاکرات شروع ہو جائینگے،طاہر اشرفی

جیو نیوز - لاہور… پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ 2تین دنوں میں حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہو جائیں گے،طالبان جبر سے کام نہ لیں اورغیر عسکری قیدیوں کو رہا کریں،لاہور میں مولانا ضیاء القاسمی کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ طالبان کے دونوں گروہوں کے درمیان صلح ہو گئی ہے ، طالبان لیڈر اعظم طارق نے انہیں بتایا ہے کہ 2تین دن میں حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہو جائیں گے ، طاہر اشرفی کا کہنا تھاکہ فوج اور حکومت ایک صفحہ پر متحد ہیں ، وزیر اعظم اور کمیٹیاں مذاکرات کو آگے لے کر جانا چاہتی ہیں، نواز شریف تمام معاملات سنبھال لیں گے،انہوں نے کہاکہ فریقین امن کی ضرورت سمجھیں، اگر ایک فریق نے امن کو نہ سمجھا تو مذاکرات کے حوالے سے بری خبر آئے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.