تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اپریل 2014
وقت اشاعت: 19:29

ساہیوال میں لڑکی سے چھ افراد کی زیادتی ،بدین میں بچی زیادتی کے بعد قتل

جیو نیوز - ساہیوال…ساہیوال میں ایک نوجوان لڑکی کو چھ افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے ، پولیس انھیں گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے، جبکہ گوجرانوالہ میں سات سالہ بچی کوایک شخص نے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا ، ادھر بدین میں بھی ایک بارہ سالہ بچی نامعلوم افراد کی زیادتی کا نشانہ بنی۔ حوا کی ان بیٹیوں کو انصاف کب ملے گا؟بدین کے نواحی گاوٴں میں بارہ سالہ بچی کو نامعلوم افراد نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا، لواحقین کے احتجاج کے بعد پولیس حرکت میں آئی اورایک ملزم کو گرفتار کرلیا،جبکہ دو کی تلاش کی جاری ہے۔ساہیوال میں حوا کی بیٹی چھ افراد کی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنی ، نواحی گاوٴں کی متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ ماہ سے اس کے گاوٴں ہی کا ایک نوجوان صفدر اپنے پانچ دوستوں کے ساتھ مل کر اسے بلیک میل کررہا ہے، متاثرہ لڑکی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان نے اس کی ویڈیو بنا رکھی ہے اوراس کے انکار پر اس ویڈیو کو گاوٴں بھر میں پھیلانے کی دھمکی دیتے رہتے ہیں۔دوسری طرف گوجرانوالہ میں سات سالہ بچی کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد زیادتی کانشانہ بناڈالا، بچی گھر سے سودا لینے کے لیے باہر نکلی تھی ، تاہم درندہ صفت نامعلوم افراد نے اسے اغوا کرلیا اور زیادتی کے بعد بیہوشی کی حالت میں گلی میں پھینک کر فرار ہوگئے ، بچی کا کہنا ہے کہ اغوا کرنے والا محلے کا ہی ایک شخص ہے جسے وہ پہچان سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.