12 اپریل 2014
وقت اشاعت: 20:17
پشاور پولیس کی ماسٹر یونس المعروف ملا ٹانڈک کی لاش ملنے کی تصدیق
جیو نیوز - پشاور… پشاور پولیس کو ماسٹر یونس المعروف ملا ٹانڈک کی لاش مل گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسٹر یونس کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے طارق گیدڑ گروپ نے اغوا کیا تھا۔ذرائع کے مطابق اغوا کاروں نے ماسٹریونس کو قتل کر کے ان کی لاش گزشتہ رات زواری چوک کے علاقے میں پھینک دی تھی جو پولیس نے تحویل میں لے لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش کے ساتھ دہشت گردوں کا ایک خط بھی رکھا تھا جس پر درج تھا کہ کوئی بھی 8 بجے سے پہلے یہ لاش نہ اٹھائے۔