12 اپریل 2014
وقت اشاعت: 20:33
حکمران دہشت گردوں کا سیاسی چہرہ ہیں،ڈاکٹر طاہر القادری
جیو نیوز - لاہور…پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کاکہنا ہے کہ حکمران قوم کو طالبان سے مذاکرات اور مشرف کیس کے ڈراموں میں الجھا رہے ہیں،دہشت گرد حکمرانوں کی پرائیویٹ آرمی جبکہ حکمران دہشت گردوں کا سیاسی چہرہ ہیں۔منہاج القرآن لاہورمیں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کا ٹرائل 1999ء سے شروع کیا جائے،آئین شکنی میں شامل ہر شخص کو کٹہرے میں لایا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو دہشت گرد اقتدار میں لائے،باقیوں کو قتل کی دھمکیاں دے کر الیکشن سے باہر رکھا،حکمران اپنی سیاست اور اقتدار کے دائمی خاتمے کی جانب بڑھ رہے ہیں،ڈاکٹر طاہر القادری کاکہنا تھا کہ موجودہ حکمران تحصیل دار ،مجسٹریٹ یا ڈی سی بننا چاہتے تھے،لیکن آمر نے وزیر بنا دیا، اب تین ممالک انہیں اقتدار میں لائے ہیں،انہوں نے عام انتخابات کیخلاف 11 مئی کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا۔